چارسدہ؛ گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچے جاں بحق، باپ زخمی

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا

چارسدہ:

تحصیل اتمانزئی کے علاقے طارق آباد میں واقع گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے بیٹا اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوس ناک واقعہ ابراہیم نامی شخص کے گھر میں پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 چارسدہ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

Load Next Story