اداکار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کے وائرل سین والی اداکارہ کون ہے؟

کے جی ایف اسٹار کیساتھ متنازع سین کرنے والی اداکارہ نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

بھارت کی بلاگ بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کے ٹیزر کے بعد راتوں رات مشہور ہونے والی اداکارہ وماڈل بیٹریز ٹوفن بیک کا تعلق برازیل سے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹریز ٹوفن بیک نے فلم ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس میں یش کے ساتھ نظر آنے کے بعد خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، خاص طور پر ان کا متنازع سین بہت سے زیادہ وائرل ہورہا ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید بھی کی گئی اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔

یش کی فلم کے وائرل سین کے بعد سب کی زبان پر ایک ہی سوال تھا کہ ’ٹاکسک‘ میں متنازع سین کرنے والی اداکارہ کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔

بیٹریز ٹوفن بیک کون ہیں؟

بیٹریز نے 2014 میں کیریکٹر ماڈل ٹور کے ذریعے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا اور قومی و بین الاقوامی فیشن رن ویز پر اپنی موجودگی درج کرائی۔

ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی ہے اور اداکاری کے علاوہ وہ گائیکی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ وہ کئی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔

فلم کے ہدایت کار گیتو موہن داس نے اداکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یش کے ساتھ نظر آنے والی خاتون بیٹریز ٹوفن بیک ہیں، جو ایک برازیلی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story