پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کی 2014 تین اضلاع میں تقسیم کو انتظامی غلطی قرار دیدیا گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کی 2014 تین اضلاع میں تقسیم کو انتظامی غلطی قرار دیدیا گیا
خیبرپختونخوا اسمبلی نے تینوں اضلاع اپر کوہستان،لوئر کوہستان اور کوہی پالس کی تقسیم کے حوالے اسسمنٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا، تینوں اضلاع کی انتظامی و قانونی صورتحال جانچنے کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز ہے۔
اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلے کردئے گئے ایسے ضلعے بنائے گئے جنکی ضرورت نہیں ہے، آج تک بہت سے ایسے اضلاع ہیں جہاں پر ڈیپارٹمنٹس اسٹیبلش نہیں کئے گئے، اداروں کے دفاتر نہیں تو سوچ کا مقام ہے یہ اضلاع کیوں بنائے گئے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کسی ضلع کے انفراسٹرکچر بنانے پر جو پیسے لگائیں جائیں،وہ پہلے سے موجود اضلاع پر لگائے جائیں۔