پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ، اعداد و شمار جاری

مؤثر نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی

ادویاتی سائنس کی دنیا ترقی کی راہیں مستقل طے کر رہی ہے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈریپ کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ منظوری اور رجسٹریشن عمل میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور نظام میں بڑھتی شفافیت کا نتیجہ ہے۔

مؤثر نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی اور اصلاحات کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچا۔

ڈریپ میں اصلاحات اور شفافیت کی بدولت جدید اور جان بچانے والی ٹیکنالوجیز مریضوں تک بروقت پہنچ رہی ہیں۔

ڈریپ اپنے ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد ڈیجیٹل کر چکا، مارچ 2026 تک سو فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر کرچکا ہے۔

آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم اور ای۔آفس جیسے اقدامات سے انسانی غلطیوں اور تاخیر میں کمی جبکہ نظام میں شفافیت بڑھائی گئی  ہے۔

برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی گئی جبکہ ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر 10 دن رہ گیا ہے۔

Load Next Story