آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026، نوجوانوں کی فکری تربیت اور قومی شعور کی مضبوط بنیاد

فوج ہم سے ہیں اور ہم فوج سے ہیں، طلبہ

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ کا ملک کے  25 شہروں میں27 مختلف مقامات پر انعقاد کیا جا رہاہے۔

 آئی ایس پی آر انٹرن شپ قومی ترقی  کیلئے   نوجوانوں کو باصلاحیت اور بااعتماد بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔

12 جنوری سے 20 فروری  تک جاری رہنے والی  ونٹر انٹرن شپ میں 4500 سے زائد طلبہ شرکت کر رہےہیں ۔انٹرن شپ میں شامل طلباء و طالبات کو  قومی سلامتی کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیےجائیں گے۔

 طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے  انٹر ن شپ پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انٹرن شپ  کے ذریعے سیکھنے، سوچنے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ طلبہ کے مطابق  آئی ایس پی آر انٹرن شپ منفی پروپیگنڈاکے برعکس حقائق  سے آگاہی کیلئے ایک مثبت پلیٹ فارم ہے۔

طلبہ نے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہم سے ہیں اور ہم فوج سے ہیں۔

Load Next Story