شدید سردی کی لہر؛ پنجاب کے اسکولز میں مزید تعطیلات سے متعلق حکومت کی وضاحت
فوٹو فائل
پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولز میں مزید تعطیلات سے متعلق صوبائی حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل، 10 جنوری کو صوبے کے اسکولز میں ایک ہفتے کے لیے چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، اسکولز اگلے ہفتے ہی کھلیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پولز کے رزلٹ، انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے کو ساتھ بٹھا کر یہ فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتہ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔