کراچی: تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کمسن بچہ جاں بحق، ماں، باپ زخمی

پولیس نےٹرالرکوقبضے میں لیکراس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پور اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پور اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت دو سالہ حماد اور اس کے زخمی ماں باپ کی شناخت 30 سالہ دانش اور 25 سالہ زینب کے نام سے ہوئی ۔

ماڑی پور کے قریب ٹریفک حادثہ میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 سالہ بچہ جاں بحق منان علی کے اہلخانہ کے مطابق موموٹر سائیکل پر والدین، دو بچے سوار تھے۔

حادثے میں دو سالہ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی، والد اور چار سالہ بہن محفوظ رہے
متاثرہ خاندان کھڈا مارکیٹ کا رہائشی ہے۔

ماڑی پورپولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیوراعجازعلی ولد احمد علی کوگرفتارکرلیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

فیملی کا تعلق آبائی گاؤں رانی پور سے ہے، یہ خاندان مشرف کالونی سے نیاز کھا کر گھر واپس آ رہا تھا، راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے، اہل خانہ نے سوال کیا کہ کب تک ہمارے بچے ہیوی وہیکلز کا شکار بنتے رہیں گے؟

Load Next Story