قصور، آوارہ کتوں کے حملے میں میاں بیوی اور ایک بچہ زخمی، اسپتال منتقل

آوارہ کتوں سے بچاؤ کے لیے گلیوں اور محلے میں احتیاط برتی جائے، ریسکیو حکام

قصور:

قصور کے گاؤں بھاگیوال میں آوارہ کتوں کے حملے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ 45 سالہ یاسین اور ان کی 40 سالہ بیوی شہناز بی بی گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعہ میں پاگل کتے نے 9 سالہ علی رضا کو کاٹ لیا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی میاں بیوی کو الہ آباد اسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لیے چونیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں سے بچاؤ کے لیے گلیوں اور محلے میں احتیاط برتی جائے اور کسی بھی زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جائے۔

متعلقہ

Load Next Story