تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سندھ کا تین روزہ دورہ شروع ہوگیا
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سندھ کا تین روزہ دورہ شروع ہوگیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سندھ کے دورے پر روانہ ہوگیا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس اور اسد قیصر بھی شامل ہیں۔
تحریک تحفظ آئین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کے لیے سندھ کا دورہ کیا جا رہا ہے، تحریک کی قیادت کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔
اپوزیشن قائدین سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیرِ اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں بھی خطاب شیڈول ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور پیشہ ورانہ حلقوں سے ملاقاتیں، سندھ کے عوام سے براہِ راست رابطہ اور میڈیا سے گفتگو بھی شیڈول میں شامل ہے۔