باجوڑ؛ پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار زخمی

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پشاور:

باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او شیر زمین خان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی پولیس اہلکار شہزاد کو علاج کے لیے خار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Load Next Story