مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی؟ حقیقت کیا ہے

دھنوش اور مرونل ٹھاکر ڈیٹ کررہے ہیں مگر اس رشتے کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرونل ٹھاکر اور دھنوش دونوں ہی ماضی میں اپنے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرچکے ہیں لیکن ان کی تعلق کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق دونوں 14 فروری کو قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چند ماہ قبل، 33 سالہ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے ان افواہوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھنوش میرے صرف اچھے دوست ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو ان افواہوں پر ہنسی آتی ہے۔

یاد رہے کہ مرونل ٹھاکر کی فلم ’سن آف سردار ٹو‘ کی ریلیز سے قبل یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ 44 سالہ اداکار دھنوش صرف مرونل سے ملنے کے لیے چنئی سے ممبئی آئے تھے جب کہ ایک وائرل ویڈیو میں دونوں کو ہاتھ پکڑے اور آپس میں سرگوشیاں کرتے دیکھا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، ایک بھارتی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دھنوش، مرونل ٹھاکر کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ابھی وہ اس رشتے کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔

واضح رہے کہ دھنش نے رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت سے 18 نومبر 2004 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں (یاترا اور لنگا)، تاہم جوڑے نے 2022 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Load Next Story