کراچی میں واٹر ٹینکر نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا

ڈرائیور منی ٹرک کو چھوڑ کر فرار، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل

فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے پانچ سالہ بچے کو کچل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں واقع رانا گراؤنڈ کے قریب منی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ ہلاک ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 5 سالہ حنان ولد مجید کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ

Load Next Story