مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ؛ ویڈیو وائرل

خراب ہیلی کاپٹر کو دوسرے ہیلی کاپٹر کی مدد سے لے جایا جا رہا تھا

اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا

مغربی کنارے کے علاقے گوش اتزیون میں اسرائیلی فضائیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دوسرے ہیلی کاپٹر کی مدد سے اس خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یانشوف ماڈل کا ہیلی کاپٹر منگل کے روز خراب موسمی حالات کے باعث اتزیون بریگیڈ سیکٹر میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا۔

بعد ازاں جب اسے دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو ٹوئنگ کے لیے استعمال ہونے والے ہارنس اچانک الگ ہو گئے۔

Load Next Story