مٹھی اور تھرپارکر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل شدت 4.1 ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی انتہائی کم، تقریباً 12 کلومیٹر (7 میل) تھی

مٹھی اور تھرپارکر کے گرد و نواح میں ہفتے کو رات 1 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمائش مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی انتہائی کم، تقریباً 12 کلومیٹر (7 میل) تھی، زلزلے کا مرکز مٹھی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور بتایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مٹھی کے علاوہ تھرپارکر ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

متعلقہ

Load Next Story