یونیورسٹی آف پشاور میں لڑکی کی ماڈلنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی تنقید
واقعہ 15 جنوری کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا
یونیورسٹی آف پشاور میں لڑکی کی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور میں ویلکم پارٹی میں لڑکی کی ماڈلنگ کا واقعہ سامنے آگیا جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے تنقید کی۔
وائس چانسلر کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائندنگ 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، واقعہ 15 جنوری کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا۔
پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے ویلکم پارٹی کے دوران طالبات کی ماڈلنگ ویڈیوز اور ریمپس پر واک کے ویڈیوز وائرل ہونے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ، اعلامیہ جاری pic.twitter.com/uAh1uPgRJd
Load Next Story