دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 425 آپریشنز
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 425 ائی بی اوز اپریشنز کیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 49 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
کارروائی لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ اباد ، چکوال ، گجرانوالہ ، ڈی جی خان ، فیصل اباد، ساہیوال ، چنیوٹ ، پاک پتن ، خوشاب ، نارووال ، سیالکوٹ ، اٹک اور وہاڑی میں کی گئی۔
لاہور سے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کیا گیا۔ مجتبی سے بارودی مواد اسلحہ اور اہم عمارتوں کے نقشے برامد ہوئے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 2 ای ائی ڈی بم، 6 ڈیٹونیٹر، 36 حفاظتی فیوز وائر، 38 فٹ پمفلیٹ اور نقدی پرائمہ کارڈ برامد ہوا۔
دہشت گردوں کی شناخت شوکت نوید، عبدالرحمن ، امجد خان ،محمد شاہد ،محمد ابرار ،دانش خان، خلیل احمد ،جمیل الرحمن ،احسان اللہ ،نادر ،وقاص ،حسنین، فاروق ،جمشید اور اولاد خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ ایک ماہ کے دوران 6131 کومبنگ آپریشنز کے دوران 599 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 243546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔