رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد وہ ڈان 3 میں واپسی کر سکتے ہیں اورانہوں نے مشروط رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ڈان فرنچائز میں واپسی کرسکتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا حصہ بننے سے پہلے ایک اہم شرط رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کا مقصد فلم کے اسکیل کو بڑا کرنا اور ناظرین کے لیے نیا جوش وخروش پیدا کرنا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم سازوں نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈان 2 میں شاہ رخ خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم ڈان تھری کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اب فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم دھرندھر کی کامیابی کے بعد اداکار کی ترجیحات بدل گئیں اور وہ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگاراج اور اٹلی جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ ڈان 3 کی کاسٹنگ میں مسلسل تبدیلیاں آ رہی ہیں، صرف مرکزی ہیرو ہی نہیں بلکہ ابتدائی طور پر کیارا ایڈوانی کو رنویر کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے فلم سے دوری اختیار کرلی اور پھر کہا گیا کہ کریتی سینن ان کی جگہ لے سکتی ہیں، تاہم اس بارے میں بھی کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وکرانت میسی اور وجے دیوراکونڈا نے منفی کردار کی پیشکش اس کی گہرائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرا دی ہے۔