ستائیسویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا لاہور میں شاندار آغاز

ایونٹ میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی رونمائی کی جائے گی

لاہور:

ستائیسویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا لاہور میں شاندار آغاز ہوگیا۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری ایونٹ میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی رونمائی کی جائے گی۔ قومی ایس ٹی زیڈ پویلین میں میڈ اِن پاکستان، پاورڈ بائی پاکستان اور پاکستان بطور ٹیک ڈیسٹینیشن کو نمایاں کیا جائے گا۔

چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی حمزہ سعید اورکزئی کے مطابق 4 سال میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے ہیں، ٹیکنالوجی زونز میں 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جہاں 27,000 سے زائد ٹیکنالوجی پروفیشنلز موجود ہیں۔
 
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کے موقع پر 18 جنوری کو گلوبل سی آئی ایس او سمٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سمٹ میں امریکی گلوبل سی آئی ایس او کے صدر کی زیر قیادت 500 سے زائد عالمی سائبر سیکیورٹی اور ٹیک لیڈرز شرکت کریں گے۔

معرکہ حق کے دوران سائبر سیکیورٹی کے شاندار استعمال نے پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کوعالمی اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قائم ایس ٹی زیڈ پویلین پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Load Next Story