کرینہ کپور بھی ’2016‘ ٹرینڈ میں شامل، دہائی قبل کی ان دیکھی تصاویر شیئر کردیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان بھی سوشل میڈیا ٹرینڈ ’2016‘ کا حصہ بن گئیں۔
کرینہ کپور خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ ماضی کی چند نایاب اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں کرینہ کو حمل کے دوران مختلف مواقع پر پراعتماد اور باوقار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس دور کو اپنی زندگی کا ایک طاقتور اور خوبصورت مرحلہ قرار دیا ہے۔
Kareena Kapoor’s take on the 2016 trend taking us down memory lane 💗#IIFA #Bollywood #KareenaKapoor pic.twitter.com/qLBX2Tnx3G
— IIFA (@IIFA) January 17, 2026
کرینہ نے انکشاف کیا کہ وہ حمل کے دوران بھی اپنے کام سے جڑی رہیں اور ریمپ پر واک کرکے یہ ثابت کیا کہ ماں بننا کسی بھی عورت کی پیشہ ورانہ شناخت کو محدود نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی انہوں نے اپنے اعتماد اور وقار کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرینہ کا انداز سادہ مگر بااثر ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر سال 2016 ٹرینڈ میں ہے اور ہر کوئی اپنی 2016 سے جڑی یادیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے۔
کرینہ کپور خان سے قبل عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے اور سونم کپور سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائیں بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکی ہیں۔
Ananya Panday’s 2016 photos had us feeling all the nostalgia ✨#IIFA #Bollywood #AnanyaPanday pic.twitter.com/th1Vu1VMri