قومی اسنوکر چیمپین شپ؛ تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست
اسنوکر چيمپئن شپ 26 اپريل سے 3 مئی تک متحدہ عرب امارات ميں كھيلی جائے گی۔ فوٹو:فائل
50ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی جبکہ شاہ خان نے سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو2-4 سے مات دے کر اپ سیٹ کیا۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر جمنازیم ہال میں جاری چیمپین شپ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئی۔
دیگر مقابلوں میں خضر عزیز نے صہیب اسد،عبدالجاوید نے آکاش رفیق،وسیم عباس نےعلی زمان خان، شاہد آفتاب نے محمد یوسف، مدثر یعقوب نے دانیال شہزاد، ایم فیضان نے ایم فرحان، اویس اللہ منیر نے ذوالفقار اے قادر،ایم شہباز نے شاہ زیب رفیق اور برجیش خان نے آفتاب بیگ کو ہرادیا۔