پشاور کی تینوں علی سسٹرز چیک جونیئر اوپن اسکواش2026 کے فائنل فور میں پہنچ گئیں

پیراگ میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے جونیئر گولڈ سرکٹ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا

پشاور سے تعلق رکھنے والی تینوں علی سسٹرز نے چیک جونیئر اوپن 2026  سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق پیراگ میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے جونیئر گولڈ سرکٹ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور فائنل فور میں پہنچ گئیں۔

ماہ نور علی نے گرلز انڈر 15 ایونٹ میں فرانس کی  ایلیا گروسی کو کسی دقت کے بغیر 0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا،ان کی بڑی بہن سحرش علی نے اسی ایونٹ میں سوئزرلینڈ کی مایا کو کوئی گیم ہارے بغیر مات دے کر فائنل فور میں قدم رکھا۔

علی سسٹرز میں سب سے بڑی مہوش علی نے گرلز انڈر 17 ایونٹ میں  پولینڈ کی ہانا روبیل کو0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔

متعلقہ

Load Next Story