خوفناک آگ لگنے کے بعد پلازہ کے اندر کے ابتدائی مناظر کی فوٹیجز سامنے آ گئی

عمارت کے اندر اب بھی 80 سے 100 افراد موجود ہیں، صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کو 9 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال قابو میں نہیں لایا جا سکا، جبکہ آتشزدگی کے بعد پلازہ کے اندر کے ابتدائی اور دل دہلا دینے والے مناظر کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہولناک آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فائر فائٹرز اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدید حدت کے باعث عمارت خستہ حال ہو چکی ہے، ستونوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں اور کسی بھی وقت عمارت کے منہدم ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

دوسری جانب گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نے تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت کے اندر اب بھی 80 سے 100 افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ریسکیو آپریشن انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

 

Load Next Story