لاہور میں گھر میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس گئے
ڈیرہ چہل بیدیاں روڈ پر گھر میں اگ لگنے کی کال موصول ہوئی
لاہور میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چہل بیدیاں روڈ پر گھر میں اگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق گھر میں اگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے۔
ریسکیو اہلکار کی جانب سے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی افراد کو میو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔