- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
’گلوبٹ‘ اور ’اینگری عمران‘ کے بعد ’کنٹینر رن‘ اینڈرائڈ گیم بھی متعارف

دیگرجماعتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف اس ہتھیار کو موثر طور پر استعمال کررہی ہے۔
کراچی: ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے تخلیق کاروں کیلیے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلیے کنٹینرز کے ذریعے راستوں کی بندش عبورکرنے کیلیے اینڈرائڈ پر خصوصی گیم (ایپلی کیشن) متعارف کرادی گئی ہے۔
اس گیم کو ’’کنٹینر رن‘‘ کانام دیا گیا ہے جو Eccentrica Technologies نے ریلیز کیا ہے۔ ایپلی کیشن(گیم) میں عمران خان سے مشابہ کردار کو اسلام آباد کی جانب رواں دواں دکھایا گیا ہے جو راستے میں لگے کنٹینرز کو پھلانگ کر عبور کرتا ہوا پیدل ہی منزل کی جانب گامزن دکھایا گیاہے۔ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹراور فیس بک کے ساتھ اب اینڈرائڈ ایپلی کیشنز بھی سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں تاہم ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں صرف تحریک انصاف ہی اس ہتھیار کو موثر طریقے سے استعمال کررہی ہے۔
اس سے قبل بھی 2012میں اینگری برڈ کی طرز پر بھی ایک لوکل ایپلی کیشن اینگری عمران متعارف کرائی گئی جبکہ حال ہی میں لاہورماڈل ٹائون میں گاڑیوں کا حشر نشرکرنے والے متنازع کردار’’گلوبٹ‘‘ کی طرح اینڈرائڈ گیم متعارف کرایاگیاجس میں گلوبٹ کی طرح گاڑیوں کوتہس نہس کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔