سولر پینل کے حوالے سے پاکستان کے خلاف بھارتی و افغان سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی

سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں کسانوں کے ذریعہ معاش تباہ کر رہی ہے

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی اور افغان میڈیا کے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں کسانوں کے ذریعہ معاش تباہ کر رہی ہے اور ایک ویڈیو کے ذریعے دکھایا گیا کہ اہلکار سولر پینلز تباہ کر رہے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور ویڈیو اصل میں بلوچستان میں ایف سی اور اینٹی نارکورٹکس فورس کے آپریشن کی فوٹیج ہے۔ ان آپریشنز کا مقصد غیر قانونی منشیات کی کاشت اور دہشت گردوں کو فنڈنگ پہنچنے سے روکنا ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ نہ تو کسی پاکستانی اور نہ ہی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس جھوٹے دعوے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت نے کہا کہ پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے۔

Load Next Story