گل پلازہ میں آگ کا خوفناک منظر، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

جس وقت آگ لگی اس وقت ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک رواں دواں تھی

کراچی:

گل پلازہ میں آتشزدگی کے خوفناک منظر کی ابتدائی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ایم اے جناح روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں گل پلازہ سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے، جس وقت آگ لگی اس وقت ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک رواں دواں تھی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ میں وقت 10 بجکر 22 منٹ ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں ہفتے کو لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد قابو پایا گیا، اب تک 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 70 سے زائد لاپتا ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story