سانحہ گل پلازہ، اقرار الحسن کی ریسکیو اقدامات میں تاخیر پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تلخ کلامی
فوٹو اسکرین گریپ
کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے کے بعد ریسکیو کاموں میں تاخیر پر معروف اینکر اور عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن اپنے حامیوں کے ساتھ گل پلازہ پہنچے جہاں انہوں نے ریسکیو کے اقدامات نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
اقرارالحسن کی ڈی سی آفس میں مختلف لوگوں سے تلخ کلامی ہوئی جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے لیے آواز اٹھائیں۔
عوام راج پارٹی کے سربراہ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکمرانوں کو عالیشان پروٹوکول صرف اس لیے دیتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں مگر یہاں تو عجیب صورت حال ہے۔