ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو بڑی کامیابی، مراکش کے بادشاہ نے بانی رکنیت قبول کرلی
مراکش کے بادشاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے جانے والے غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ مراکش کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے اس بورڈ میں بطور بانی رکن شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس بورڈ کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں محدود تعداد میں منتخب بین الاقوامی رہنما شامل ہوں گے، جو خطے میں طویل المدتی امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے کام کریں گے۔
مراکش کی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کرے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔