بلوچ ماں کے آنسوؤں سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا پردہ چاک

دہشت گرد تنظیموں نے بےشمار نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیل کر انکا مستقبل تاریک کردیا

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان بھارتی پشت پناہی سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشیشوں میں مصروف ہیں۔

کالعدم فتنہ الہندوستان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں نے بےشمار نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیل کر انکا مستقبل تاریک کردیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہلاک دہشت گرد سخی بخش کی دُکھیاری ماں کے سوالات نے  فتنہ الہندوستان کی سفاکیت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ آواران میں ہلاک دہشت گرد سخی بخش کی دکھی ماں نے بتایا کہ دہشت گرد سخی بخش کا والد شوگر اور بلڈ پریشر کا مریض ہے۔

ماہرین کے مطابق آواران میں ہلاک دہشت گرد سخی بخش کی والدہ کا بیان بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کے طریقۂ کار کو بے نقاب کرتا ہے۔ کالعدم “فتنہ الہندوستان” اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں محرومی کا بیانیہ بنا کر نوجوانوں کو گمراہ کرتے اور بندوق اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ فتنہ الہندوستان  اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا مقصد بلوچ ماؤں کی گودیں اجاڑنا اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد کرنا ہے۔ ماہرین سیکیورٹی اداروں کے آپریشن  کے نتیجے میں بلوچستان میں دہشت گردی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Load Next Story