سانحہ گل پلازہ کے بعد تجارتی و رہائشی عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کروانے کیلیے 3 دن کا الٹی میٹم
سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے تمام تجارتی مراکز میں فائر سسٹم لازمی قرار نوٹس جا ری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس بی سی اے کی جانب سے تجارتی مراکز کو نوٹسسز کئے جا رہے ہیں، جس میں تمام تجارتی مراکز کو پابند کیا جائے گا کہ آگ بچھانے کے آلات عمارت میں لازمی ہونا چائیے بصورت دیگر ان تجارتی مراکز کو سیل کردیا جا ئے گا۔
ایس بی سی اے نے کہا ہے کہ رپورٹ پیش کرے کہ ان کے کاروباری مرکز میں فائر سسٹم موجود ہے کہ نہیں اگر کسی تجارتی مرکز میں فائر سسٹم موجود نہیں تو فوری طور پرآگ بچھانے والے آلات نصب کئے جائے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
ایس بی سی اے کی جانب سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان آباد کو بھی ایک لیٹر جاری کیا جس میں کہا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآماد کروائیں، جن بلڈر حضرات نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی جائے اور اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سے مئیرکراچی نے کہا کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 مختلف بلڈنگ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔
ایڈینشل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس بی سی اے نے شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز کو نوٹس جاری کرنا شروع کردئیے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں فائر سسٹم لازمی ہونا چاہیے، اس سلسلے میں تین دن میں آگ بچھانے والے آلات ہرصورت نصب ہونا چاہیے، بصورت دیگر ان تجارتی مراکز کو سیل کردیا جا ئے گا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت جا ری کردی گئی ہے