خیبرپختونخوا میں ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے بڑے پیمانے پر تبادلے

ٹرانسفر ہونے والوں میں ایس ایس ٹیز مردانہ اور گریڈ 18 اور 19 کی 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں

چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش (فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای ٹرانسفر کے زریعے تبدیل ہونے والوں میں 204 مرد و خواتین پرنسپل میں  183 ایس ایس ٹیز مردانہ اور گریڈ 18 اور 19 کی 21 خواتین پرنسپلز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والے ایس ایس ٹیز میں علاؤالدین کو جی ایچ ایس ماشوخیل پشاور، محمد حسن شاہ کو جی ایچ ایس اضاخیل پشاور، اختر علی کو جی ایچ ایس سوڑیزئی بالا پشاور، معراج الملک کو جی ایم ایس یوسف خیل پشاور، حیدر امان شاہ کو جی ایچ ایس حاجی محمد نور کلے پشاور تبادلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اشتیاق احمد جی ایچ ایس نکبند پشاور، امین الرحمان جی ایچ ایس ایس گلبیلہ پشاور، زاور حسین کو جی سی ایم ایچ ایس مردان، اسد مدنی کو جی ایچ ایس شاملئی بٹگرام، سید عاطف جمال کو جی ایچ ایس سرخابی مردان، ابرار احمد کو جی ایچ ایس ایس المرکز اسلامی سادات حافظ خیل گوری والا بنوں، الطاف حسین کو جی ایچ ایس کوغزی چترال لوئر، سردار ولی کو جی ایچ ایس بریر چترال، امتیاز الدین کو جی ایچ ایس ریچ چترال اور دیگر کا ٹرانفسر کیا گیا ہے۔

 اسی طرح گریڈ 18 اور 19 کی تبدیل ہونے والی خواتین پرنسپلز میں ثمینہ ناز کو جی جی ایچ ایس ایس مندنی چارسدہ، جنت بی بی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس شاہ ڈھنڈ بابا مردان، سیدہ معصومہ زادی کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس مٹہ پلانگزئی چارسدہ، سلیمہ کو پرنسپل جی جی سی ایم ایچ ایس ایس کاٹلنگ مردان اور خدو ایاز کو پرنسپل جی جی ایچ ایس شیرگڑھ مردان تعینات کیا گیا ہے۔

Load Next Story