ترک صدر کا باسکٹ بال کے ورلڈ کلاس کھلاڑی سے مقابلہ؛ تصاویر وائرل

باسکٹ بال ترک صدر کا پسندیدہ کھیل ہے اور وہ نوجوانی میں ایک اچھے کھلاڑی بھی رہے ہیں

ترک صدر کا ورلڈ کلاس کھلاڑی سے واسکٹ بال میچ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں سیاست کی گرما گرمی کے بجائے کھیل کی سرگرمی میں حصہ لیکر سب کو حیران کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے عالمی شہرت یافتہ سابق این بی اے اسٹار شکیل او نیل کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے نظر آئے۔

یہ دلچسپ اور غیر رسمی لمحہ باسکٹ بال ڈیولپمنٹ سینٹر میں دیکھنے کو ملا، جہاں کھیل، مسکراہٹیں اور دوستانہ ماحول ایک ساتھ جمع ہو گئے۔

صدر اردوان نے اس موقع کی تصاویر ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوسیل (NSosyal) پر باسکٹ بال اور ترک پرچم کے ایموجیز کے ساتھ بھی شیئر کیں۔

Load Next Story