ویسٹ انڈیز کے معروف امپائر پاکستان کے ڈومیسٹک میچ میں فرائض انجام دیں گے

کرس ٹیلر بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا وسیع تجربہ رکھنے ہیں

ویسٹ انڈیز کے معروف امپائر کرس ٹیلر بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چار روزہ میچ میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے 45 سالہ کرس ٹیلر آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان آئے ہیں۔

وہ ٹرافی کے تین فرسٹ کلاس میچز میں ذمہ داری ادا کریں گے۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے کرس ٹیلر اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

کرس ٹیلر 41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ بدھ کو ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ سے اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔

وہ 27 جنوری سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کے آر ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان مقابلے کی نگرانی کریں گے۔

کرس ٹیلر اپنی آخری ذمہ داری 2 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم پر پی ٹی وی اور ساحر ایسوسی ایشن ایٹس کے مابین میچ میں ادا کریں گے۔

Load Next Story