نیا مغربی سلسلہ کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کب ہوگی؟

کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی، محکمہ موسمیات

کراچی:

نیا مغربی سلسلہ کل سے صوبہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے سبب کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی ڈویژن، جامشور، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیر پور، سکھر، کھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قبر شہداد کوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 7 تا 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story