عمران خان نے کونسی کتابیں پڑھنے کےلیے طلب کیں؟ نام سامنے آگئے
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی کے26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 26 جنوری سوموار تک ملتوی کر دی.
گزشتہ روز 3 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی دو گواہان پر جزوی جرح کی گئی مذید تین گواہان کی بھی طلبی کی گئی ہے، سب انسپلٹر یعقوب شاہ،کانسٹیبل راشد محمود اور پی آئی ڈی اہلکار نور خان پر مکمل جرح کی گئی،دوران جرح سرکاری وکیل اور وکیل صفائی میں نوک جھونک بھی جاری رہی.
وکلاء نے بتایا عمران خان کو تین مذید تاریخی کتب فراہمی کے لئے کورٹ جمع کرا دی گئیں، ان کتب میں انڈیا برصغیر کی 5 ہزار سالہ ہسٹری کتاب جمع کرائی گئی، the sun must set اور تیسری بھی انگریزی کتاب Shattered Lands sam dalrymple بھی جمع کرا دی گئی،تینوں ہسٹری کتب بانی چیئرمین نے منگوائی تھیں جبکہ جج سخت حکم پر جیل انتظامیہ نے وکالت نامے عمران خان دستخط ساتھ وکلاء فراہم کر دئیے.
یہ وکالت نامے صرف انسداد دہشت گردی عدالت کیسز کے لئے استعمال کرنے کی شرط لگا دی گئی، مقدمہ کے تمام ملزمان بھی کمرہ عدالت موجود تھے، مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی.
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا،عدالت نے نادرا، اسٹیٹ بینک سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں،علیمہ خان نے عدالت سے شناختی کارڈ اور ذاتی بینک اکونٹ ڈی فریز کرنے کی استداء کی تھی.
بانی پی ٹی آئی نے تین وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے،بشری بی بی اور بانی کے مزید وکالت نامے دستخط کے لئے عدالت میں جمع کر ا دیئے گئے ہیں اور استدعا کی گئی ہے نئے مذکورہ وکالت ناموں پر بھی دستخط کرائے جائیں۔