رمپا پلازہ: متاثرہ اسٹرکچرل ستونوں پر کنکریٹ جیکٹنگ کا باقاعدہ عمل شروع

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمزور ہونے والے کالمز کی لوڈ بیئرنگ کیپسٹی کو بحال کرنا ہے

کراچی:

رمپا پلازہ میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے اسٹرکچرل ستونوں پر کنکریٹ جیکٹنگ کا باضابطہ تکنیکی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمزور ہونے والے کالمز کی لوڈ بیئرنگ کیپسٹی کو بحال کرنا ہے۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ جیکٹنگ کے دوران اسٹیل ری اِنفورسمنٹ، شیئر کیپسٹی اور مجموعی اسٹرکچرل اسٹرینتھننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عمارت کی مضبوطی کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔ مرمتی کام مستند اور رجسٹرڈ اسٹرکچرل انجینئر کے منظور شدہ ڈیزائن اور سخت نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔

ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ اسٹرکچرل اسیسمنٹ اور نان ڈسٹرکٹو ٹیسٹنگ کے بعد ہی حتمی سیفٹی کلیئرنس جاری کی جائے گی۔ تمام مرمتی اور تکنیکی کام سندھ بلڈنگ کوڈ اور منظور شدہ انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story