گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران آگ میں پھنسے لوگوں کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
بے بسی کے عالم میں خواتین باہر نکلنے کا راستہ دکانداروں سے پوچھ رہی ہیں
کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران عمارت کے اندر کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔
ویڈیو میں گل پلازہ کے اندر لگنے والی آگ کے دوران عمارت کے اندر پھنسے افراد کی مشکلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔