پاکستان اور چین کے درمیان جوتاسازی کے معاہدے کی منظوری

پاک چائنا جوائنٹ وینچر معاہدے میں پاکستانی کمپنی کاحصہ51 فیصد ہے، جبکہ چینی کمپنی کاحصہ 49فیصد ہے

کراچی:

پاکستان اور چین کے درمیان جوتا سازی کی صنعت میں ایک جوائنٹ وینچر معاہدے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ پاکستانی کمپنی سروس گلوبل فٹ وئیر اور چائنیز کمپنی گولڈن اسٹار فٹ وئیر گروپ کے درمیان طے پایا ہے۔

 جوائنٹ وینچر معاہدے کی تفصیلات پاکستانی لسٹڈکمپنی سروس گلوبل فٹ وئیر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیاہے۔

خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نان لیدرفٹوئیرکی تیاری میں 1ارب روپے کی طویل المدت سرمایہ کاری کرے گی اور ایک ارب روپے مالیت کی یہ سرمایہ کاری پانچ سال کے عرصے میں مرحلہ وار بنیادوں پرکی جائیگی۔

خط کے مطابق پاک چائنا جوائنٹ وینچر معاہدے میں پاکستانی کمپنی کاحصہ51 فیصد ہے، جبکہ چینی کمپنی کاحصہ 49فیصد ہے۔ جوائنٹ وینچر معاہدے کے تحت پاکستانی جوتا ساز کمپنی مریدکے میں واقع زمین اور عمارت کو جوائنٹ وینچر منصوبے کیلیے لیز پرفراہم کرے گی اور چینی شراکت دارکمپنی جوائنٹ وینچرکی بنیاد پر مذکورہ زمین اور عمارت ایک سال کی مدت کیلیے لیز پر حاصل کرے گی۔

 کمپنی خط کے مطابق پاکستانی کمپنی کامریدکے میں عمارت کا رقبہ 79ہزار 760 اسکوائرفٹ ہے،جبکہ زمینی رقبہ 1لاکھ 36ہزار 816 اسکوائر فٹ ہے، اس جوائنٹ وینچر پروگرام کے ذریعے فٹوئیر انڈسٹری میں چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں منتقل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story