سانحہ گل پلازہ؛ پانچ روز بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا
عمارت کے ملبہ اور کئی حصوں پر مختلف اوقات میں آگ اچانک بھڑک جاتی ہے یا دھواں اٹھنا شروع ہوجاتا ہے
کراچی:
سانحہ گل پلازہ کو پانچ روز ہوچکے ہیں تاہم عمارت کے ملبہ اور کئی حصوں پر مختلف اوقات میں آگ اچانک بھڑک جاتی ہے یا دھواں اٹھنا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ریسیکو آپریشن میں خلل واقع ہوتا ہے۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ فائر ٹینڈرز کے ساتھ موجود ہے جو وقفہ وقفہ سے کولنگ کا عمل کررہا ہے تاکہ اچانک بڑھکنے والی آگ پر قابو پایا جاسکے اور دھواں ختم کیا جائے سکے۔