گرین لینڈ پر ڈیل کا فریم ورک طے، ٹرمپ نے طاقت کے استعمال سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو کے سربراہ مارک روٹے سے ملاقات کے بعد گرین لینڈ کے معاملے پر ایک ممکنہ معاہدے کا ابتدائی فریم ورک طے پا گیا ہے۔
عالمی اقتصادی فورم ڈیووس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پہلی بار واضح طور پر کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد یورپی ممالک پر عائد کیے جانے والے ممکنہ امریکی ٹیرف بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف اب لاگو نہیں ہوں گے۔ تاہم ٹرمپ نے ڈنمارک سے گرین لینڈ کے معاملے پر فوری مذاکرات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا اس مسئلے پر سنجیدہ بات چیت چاہتا ہے۔
ادھر یورپی پارلیمنٹ نے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے پر کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی بیانات نے یورپ اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
ON THIN ICE: President Trump issues a firm warning to Denmark over Greenland, making it clear that the U.S. will remember if its request for "world protection" is rejected:
"So we want a piece of ice for world protection, and they won't give it."
"We've never asked for anything… pic.twitter.com/cLKp6qR7qHڈنمارک نے ٹرمپ کی جانب سے طاقت کے استعمال کو مسترد کرنے کو مثبت پیش رفت قرار دیا، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ امریکی صدر اب بھی گرین لینڈ کے حصول کے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
The @UN Charter is the foundation of international relations, the bedrock of peace, sustainable development & human rights.
When leaders run roughshod over international law, picking & choosing which rules to follow – they are undermining global order & setting a perilous…دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی نظام کو کمزور کر سکتے ہیں۔
متعلقہ
Load Next Story