ترکش اداکارہ شاہ رخ خان کو ’انکل‘ کہنے پر تنقید کا شکار، وضاحت پیش کردی
ترکی کی معروف اداکارہ ہانڈے ارچل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کو ’انکل‘ کہنے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔
ہانڈے نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کو بند کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، خاص طور پر جب اداکارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب میں شاہ رخ خان کی خفیہ طور پر فلمبندی کا معاملہ سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانڈے کو مسکراتے ہوئے اسٹیج پر موجود شاہ رخ خان کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان انعامات دینے کے لیے مصری اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ موجود تھے۔
یہ منظر مداحوں کے درمیان بہت مقبول ہوا اور فوراً قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہانڈے نے یہ ویڈیو بعد میں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کی، جس سے شاہ رخ خان کے مداحوں کا جوش اور بڑھ گیا۔
This is fake.