ڈیوس: وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف اشارہ، ویڈیو وائرل
ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
President @realDonaldTrump 💕 🇵🇰 pic.twitter.com/h57ln2GfKa
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔
*ڈیوس میں بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت*
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر… pic.twitter.com/ix0l6sfoFmپاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے بورڈ آف پیس (Gaza Board of Peace) تشکیل دیا گیا۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
US President Donald Trump warmly welcomed Field Marshal Syed Asim Munir with a smile during the ceremony. Trump says Asim Munir is his favourite Field Marshal. pic.twitter.com/eBqhnruXHt
اسی موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مجوزہ عالمی فورم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ اس بورڈ کے قیام کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، 59 ممالک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں شامل ہیں اور کئی عالمی رہنما اس فورم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بعد ازاں ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کردیے اور دستاویزات کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ جس کے بعد دیگر مملکت سربراہان اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چارٹر پر دستخط کردیے۔
Load Next Story