سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 8 کروڑ 77لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 61 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 17کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں اضافہ 98 لاکھ ڈالر رہا اور مجموعی ذخائر کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Load Next Story