آرڈر کیے گئے نوکیا فونز کی ڈیلیوری 16 سال بعد موصول

رواں ماہ 2026 میں وہی فونز صحیح سالم حالت میں پہنچے جنہیں کھول کر دکاندار خود حیران رہ گیا

یہ عجیب و غریب واقعہ لیبیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک موبائل فون شاپ کو 16 سال بعد نوکیا فونز کی ڈیلیوری موصول ہوئی جو اُس نے 2010 میں آرڈر کیے تھے۔

طرابلس میں ایک دکاندار نے 2010 میں نوکیا فونز آرڈر کیے تھے۔ لیکن 2011 میں لیبیا میں خانہ جنگی اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کی لاجسٹکس، کسٹمز اور تجارت کے نظام کو تباہ کر دیا۔

نتیجتاً وہ پارسل گوداموں میں پھنس گیا اور 16 سال تک پہنچا ہی نہیں۔ رواں ماہ 2026 میں وہی فونز صحیح سالم حالت میں پہنچے جنہیں کھول کر دکاندار خود حیران رہ گیا اور دوسروں کو بھی حیرت ہوئی۔

Load Next Story