مغلپورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
لاہور کی مغلپورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
اس پی سِول لائنز نے کہا کہ سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، پٹرولنگ ٹیم نے اسٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم کی شناخت گریفن گراؤنڈ کے قریب کی گئی، ملزم کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ایس ایچ او مغل پورہ انسپکٹر عرفان سخاوت نے کہا کہ ملزم احمد کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔