پشاور؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایف سی ملازم سمیت دو افراد جاں بحق

زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے

پشاور:

ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریگی غزالی گھڑی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی پر آیا ہوا یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول ایف سی میں ملازم تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والا زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ زخمیوں میں دو خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی، تاہم علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال سجاد خان کے مطابق ایک خاتون سمیت 8 زخمی اسپتال ایمرجنسی پہنچا دیے گئے، فائرنگ کے واقعے میں دو زخمی جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

Load Next Story