سیف سٹی کا ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے "کونسلنگ سروس" کا آغاز

سیف سٹی کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سروس ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی انسانی جانیں بچا رہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے "کونسلنگ سروس" کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے ماطبق پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے مخصوص سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ ذہنی دباؤ، پریشانی ، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 ڈائل کریں اور 7 دبائیں۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی متاثرہ شہری کا رابطہ ماہر اور سپیشلائزڈ سائیکالوجسٹ سے کانفرنس کال کے ذریعے فوری کروائے گا۔ ماہر سائیکالوجسٹ کی بروقت کونسلنگ سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔

موصول کالز میں 56 فیصد مرد جبکہ 44 فیصد خواتین شامل تھیں۔ خودکشی کی نمایاں وجہ گھریلو تنازعات،48 فیصد کالز میں میاں بیوی کی ناچاقی اور خاندانی مسائل رپورٹ ہوئے۔

ترجمان سیف سٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ذہنی دباؤ یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں تاخیر نہ کریں، 15 پر کال کریں اور 7 دبائیں جبکہ کونسلنگ کے دوران کال کرنے والے شہری کی شناخت اور معلومات مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں۔

سیف سٹی کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 سروس ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو بروقت مدد فراہم کرکے قیمتی انسانی جانیں بچا رہی ہے۔

Load Next Story