سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفراحمد راجپوت نےججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگڑی اور جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثاراحمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدرادا، جسٹس محمدعلی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمدجعفررضا شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس خالدحسین شاہانی اورجسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا. دونوں ججز کےعبوری عہدوں میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے

Load Next Story