پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پرومو دیکھ کر بھارتی تلملا اٹھے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پرومو دیکھ کر بھارتی تلملا اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے۔
’میٹ وی آر ریڈی‘ کے عنوان سے جاری پرومو میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی دکھائی گئی ہے جو بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے پر طنزیہ انداز نے جہاں بھارتیوں کو تلملا دیا وہیں پاکستانی شائقین نے پی سی بی کی تخلیقی قابلیت کی خوب تعریفیں کیں۔
پرومو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی دکھایا گیا ہے۔
#𝐌𝐚𝐭𝐞𝐖𝐞𝐀𝐫𝐞𝐑𝐞𝐚𝐝𝐲 💪🇵🇰🇦🇺
Bank Alfalah Presents VGO TEL Mobile Pakistan vs Australia T20I Series 2026 is set to begin on 29 January!
🎟️ Get your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/zcSOKJ14k0— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 21, 2026
واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 4 بجے کھیلے جائیں گے۔