وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں کیلئے یونیفارم کی منظوری

ترجمان نے کہا کہ  مرد افسران خاکی پینٹ، سفید شرٹ کے  یونیفارم میں ملبوس ہوں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں کیلئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔

ترجمان نے کہا کہ  مرد افسران خاکی پینٹ، سفید شرٹ کے  یونیفارم میں ملبوس ہوں گے، سردیوں میں نیوی بلیو کوٹ اور بیچز کی بھی منظوری دے دی گئی، خواتین انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران سفید شرٹ،خاکی ٹراؤزر اور نیوری رنگ کا سکارف پہن سکیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین افسران ویب بیلٹ اور نیوی بلیو کوٹ میں ملبوس ہوں گی، سرکاری تقریبات کیلئے یونیفارم کی رنگت میں گرے شرٹ شامل ہوگی، ابتدائی طور پر تمام افسران کو دو یونیفارم سیٹ فراہم کیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ افسران ٹیکس کولیکشن سمیت فیلڈ آپریشنز میں بغیر یونیفارم کارروائی کے مجاز نہ ہوں گے۔

Load Next Story